29 جنوری، 2009، 12:26 PM

وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ

فلسطینی عوام کے خون کا ایک قطرہ دنیا کے تمام خزانوں سے زیادہ قیمتی ہے

فلسطینی عوام کے خون کا ایک قطرہ دنیا کے تمام خزانوں سے زیادہ قیمتی ہے

فلسطین کے قانونی اور شجاع وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے اور نہ ہی کوئی ہمیں دولت کے لالچ کے ذریعہ اپنے موقف سے ہٹا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  فلسطین کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نےغزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہےکہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے اور نہ ہی کوئی ہمیں دولت کے لالچ کے ذریعہ اپنے موقف سے ہٹا سکتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک فلسطینی عوام کے خون کا ایک قطرہ دنیا کے تمام خزانوں سے زیادہ قیمتی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے عرب ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے کاموں کو شفاف بنانے کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں تعمیر نو کا کام کرنے والے ممالک اور تنظیموں کو حکومت کی جانب سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس وقت ضرورت ہے کہ غزہ کی اسرائیل کے ہاتھوں تباہی کے بعد شہر کی جنگی بنیادوں پر تعمیر نو کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ اس کے تمام بند راستوں کو بھی کھولنے کی اشد ضرورت ہے،تاکہ تعمیر نو کے کاموں میں سہولت پیدا کی جا سکے۔ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیلی جارحیت سے متعلق یورپی موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یورپ نے غزہ کی جارحیت میں حماس کو مورد الزام ٹھہرا کر جانبداری کا ثبوت دیا اور ظالم کا ہاتھ مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے غزہ میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔انھوں نے کہا کہ وطن کی آزادی کے سلسلے میں حماس ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے آمادہ ہے اور حماس کے کفن بر دوش سپاہیوں کے سامنے اسرائیلی فوجی نہیں ٹک سکتے ہنیہ نے کہا کہ 22 روزہ جنگ میں اسرائیل نے وسیع پیمانے پر جرائم کا ارتکاب کیا ہے بچوں ، عورتوں ، ہسپتالوں ، مسجدوں اور شہری آبادی کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے جو اس کی بزدلی اور ہزیمت کا واضح ثبوت ہے۔

 

News ID 825097

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha